عملی مشق نمبر8: پیدائش کا اندراج
If you cannot view the above video, you can instead download it.
معلوماتی تبادلہ (Ask)
- خاتون (ماں) کو بچے کی پیدائش کی اندراج اور پیدائشی سرٹیفیکیٹ کے حصول کے بارے میں معلومات فراہم کریں۔
- خاتون (ماں) سے دریافت کریں کہ کیا انہوں نے بچے کی پیدائش کا اندراج کروایا ہے۔
- گفتگو کے دوران والدہ/خاتون کی بات پوری توجہ سے سنیں۔
باہمی سوچ بچار (Brainstorm)
- والدین نے اگر اپنے بچے کی پیدائش کا اندراج کروا لیا ہے اور پیدائشی سرٹیفیکیٹ حاصل کر لیا ہے تو ان کی حوصلہ افزائی کریں اور اگر ایسا نہیں ہے تو ان سے وجوہات جاننے کی کوشش کریں۔
- مثال کے طور پر پیدائش کے اندراج رجسٹریشن اور پیدائشی سرٹیفیکیٹ کے حصول کے حوالے سے معلومات کا نہ ہونا ، پیدائشی سرٹیفیکیٹ کے حصول کےلیے متعلقہ دفترتک رسائی اورسرٹیفیکیٹ کی فیس ادا نہ کرنے کی استطاعت بھی ممکنہ وجوہات ہوسکتی ہیں۔
رہنمائی فراہم کرنا (Coach)
- بچے کی پیدائش کے اندراج اور پیدائشی سرٹیفیکیٹ کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے والدین کو قائل کرنے کی کوشش کریں اور اس بارے میں انہیں رہنمائی فراہم کریں۔
- مثال کے طور پر والدین کو بتائیں کہ پیدائش کے اندراج کا سرٹیفیکیٹ آپ کے بچے کی شناخت ہے اور ایک بنیادی قانونی دستاویز ہے۔
اہم پیغامات
- پیدائشی سرٹیفیکیٹ ایک قانونی دستاویز ہے جو کہ نہ صرف بچے کی شناخت بلکہ مستقبل میں بھی زندگی کے مختلف مراحل میں اس کی ضرورت پیش آتی ہے۔
- بچوں کے والدین یا سرپرست کو بچے کی پیدائش کے اندراج اور پیدائشی سرٹیفیکیٹ کے حصول کے لیے قریبی یونین کونسل/ویلیج کونسل کے آفس سے فوری رابطہ کرنا چاہئیے۔ اس کے علاوہ پیدائش کا سرٹیفیکیٹ آن لائن رجسٹریشن اور علاقے میں دیگر رجسٹریشن مراکز سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
- بچوں کے والدین یا سرپرست کو بچے کا پیدائشی سرٹیفیکیٹ فوری طور پر حاصل کرنا چاہئیے کیونکہ یہ دستاویز ان کے بنیادی حقوق کے حصول میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
- جس کی آئندہ آپ کو ضرورت پڑ سکتی ہے۔ پیدائش کا سرٹیفیکیٹ فوری بچیوں اوربچوں کی درست عمر کا تعین کرتا ہے، حق وارثت کے حصول میں معاونت فراہم کرتا ہے، بیرون ملک ملازمت اورمستقل رہائش کے لیے درکار ہوتا ہے اور قانونی کاروائی کی صورت میں بچوں کے بنیادی حوق کا تحفظ یقینی بناتا ہے۔