سرگرمی ۱۔۱: ذہنی صحت اور نفسیاتی معاونت کی تفہیم پیدا کرنا

Sessions .png
  • شرکاء کی ذہنی صحت اور نفسیاتی معاونت سے متعلق تفہیم اور اس کے ہماری مجموعی تندرستی پر اثررات کو جانچنا-
  • ذہنی صحت اور نفسیاتی معاونت کے تصور کا تعارف-
Materials .png
  • فلپ چارٹ کاغذ
  • سیاہ پرمننٹ مارکر
duration.png

۳۰ منٹ

Methadology.png

گروپ کو SHAMS کے ذہنی صحت اور نفسیاتی معاونت سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے سیشن کے پہلے دن پر خوش آمدید کہیں اور شرکت پر ان کا شکریہ ادا کریں۔ سہولت کار کے طور پر اپنا تعارف کروائیں اور گروپ کے شرکاء میں آنے والی سرگرمیوں کے حوالے سے تجسس پیدا کریں۔

اس کے بعد سیشن کے تناظر میں ماحول بنائیں:

"سب کو میرا سلام! آج ہم جس چیز کے بارے میں بات چیت کرنے جا رہے ہیں اسے ذہنی صحت اور نفسیاتی معاونت کہا جاتا ہے۔ ہم جانتے ہيں کہ سُننے میں یہ کوئی بہت بڑی اور مشکل بات لگتی ہے اور اگر ابھی آپ اس کے بارے میں کچھ زیادہ نہیں جانتے تو کوئی مسئلہ نہیں۔ ہم یہاں جو وقت اکٹھے گزاریں گے اس میں ہم اس تصور کے بارے میں کچھ نئی اور دلچسپ باتیں سیکھیں گے اور ہم ایسی کچھ چیزیں کو بھولنے کی بھی کوشش کریں گے جن کو ہم درست سمجھتے تھے لیکن وہ درست نہیں ہیں۔

میں آپ سے کچھ سوالات کروں گا/گی۔ یہاں یہ یاد رکھنا اہم ہے کہ کوئی بھی جواب غلط یا صحیح نہیں ہے اور ہم یہاں سیکھنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ ایک دوسرے کے ساتھ شفقت اور احترام کر رویہ رکھیں اور ہمارے دوستوں کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ اپنے خیالات سب کو بتا سکیں۔ آئیئے اس کو ایک محفوظ اور سب کے لیے بہتر جگہ بناتے ہیں جس میں ہر ایک 􀗏فررد آرام سے اپنے احساسات کا اظہار کرسکے۔"


شرکاء سے معلوم کریں کہ کیا وہ اپنا SHAMS سیکھنے کا سفر شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔

  1. جب آپ کو تمام گروپس کی توجہ حاصل ہو تو ان سے پوچھیں: "کیا آپ نے کبھی ذہنی صحت کے بارے میں سُنا ہے، اگر ہاں تو، براہ مہربانی اپنے ہاتھ اوپر اٹھائیں-"
    1. "آپ کے ذہن میں کیا آیا جب􀌵میں نے ذہنی صحت کی بات کی؟ اس کا جواب اپنے ہینڈبک میں لکھ لیں اور اگر آپ یہ لکھ نہیں سکتے تو بھی کوئی مسئلہ􀉼نہیں۔ آپ اپنی باری کا انتظار کریں اور اپنا جواب زبانی گروپ کو بتائیں- اگر آپ چاہیں تو اس کا جواب اپنے ہینڈبک میں خاکہ بنا کر دے سکتے ہیں یا آپ اس کمرے میں موجود کسی چیز کو استعمال کرتے ہوئے کر سکتے ہیں جو آپ کے خیالات کی وضاحت میں مدد کرسکتی ہے۔"
  2. گروپ کو اپنے خیالات کو ترتیب دینے کے لیے چند منٹ کا وقت دیں
  3. شرکاء کو کہیں کہ اگر وہ اپنے خیالات گروپ کے سامنے بیان کرنا چاہتے ہیں 􀖽تو وہ اپنے ہاتھ اٹھایں۔ کم از کم ۶ سے ۸ شرکاء کا انتخاب کریں اور اس موضوع پر بولنے اور بحث میں حصہ لینے پر آمادگی ظاہر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کریں۔
  4. اب دوسرے حصے کی طرف چلتے ہیں اور نفسیاتی معاونت سے متعلق گروپ کی􀆲تفہیم پر بات کرتے ہیں
  5. شرکاء کو کہیں کہ وہ اپنا ہاتھ اٹھائیں اگر وہ نفسیاتی معاونت کے بارے میں کچھ جانتے ہیں یا انہوں نے اس سے متعلق کچھ سُن رکھا ہے۔
    1. "نفسیاتی معاونت" کے الفاظ سُن کر آپ کے ذہن میں کیا خیال آیا۔ اپنے خیالات کو ہینڈبک میں لکھ لیں۔ اگر آپ چاہیں تو ہینڈبک میں اپنے جواب کو ایک خاکہ کی صورت میں بنا سکتے ہیں یا اس کمرے میں نظر آنے والی کسی چیز کو استعمال کر سکتے ہیں جو آپ کے خیال میں آپ کی بات کی وضاحت میں مددگار ہو۔”
  6. شرکاء کو کہیں کہ وہ اپنا ہاتھ اٹھائیں اگر وہ گروپ کے سامنے اپنے خیالات پیش کرنا چاہتے ہیں- کم از کم ۶ سے ۸ شرکاء کا انتخاب کریں اور اس موضوع پر بولنے اور بحث میں حصہ لینے پر آمادگی ظاہر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کریں۔
  7. تمام شرکاء کو چھ کے چھوٹے گروپوں میں تقسیم کردیں۔ انہیں کہیں کہ جو کچھ انہوں نے تھوڑی دیر پہلے لکھا تھا اس پر گروپ کے دیگر اراکین کے ساتھ بات چیت کے لیے دس منٹ کا وقت لیں اور کسی ایک ایسے نقطے پر پہنچنے کی کوشش کریں جو ان سب کے مجموعی خیالات کی نمائندگی کرتا ہو۔
  8. ہر گروپ کو دعوت دیں کہ وہ بڑے گروپ کے سامنے آکر اپنا کام پیش کریں اور آپ نوٹس لیتے جائیں جنہیں آپ بعدازاں اور سیشن کے اختتام پر استعمال کریں گے۔
  9. ہر گروپ کی جانب سے اس سرگرمی میں اپنا حصہ ڈالنے پر ان کا شکریہ ادا کریں اور تمام پریزنٹیشنز کے اختتام پر تالیاں بجوائیں۔

Summary.png

پریزنٹیشنز کے دوران لیے گئے اپنے نوٹس کا حوالہ دیں اور گروپ کی جانب سے پیش کردہ آراء کا خلاصہ کریں:

“آپ سب لوگوں نے ذہنی صحت اور نفسیاتی معاو نت کے حوالے سے نہایت اہم اور دلچسپ نکات پیش کیے ہیں اور مجھے تمام سیشنز کے دوران آپ کے اعتماد کو د یکھ کر فخر محسوس ہو رہا ہے۔ ذہنی صحت کا تعلق ہماری مجموعی تندرستی سے ہے اور اس میں ہمارے جذبات، خیالات اور رو یے شامل ہیں۔ جس طرح ہم اپنی جسمانی صحت کا خیال رکھنے کے لیے اچھا کھاتے ہیں، کھیلوں میں حصہ لیتے ہیں اور خوب آرام کرتے ہیں اسی طرح ہماری ذہنی صحت کا خیال رکھنا اور ضرورت پڑنے پر معاونت حاصل کرنا بھی اہمیت کا حامل ہے۔ نفیاستی معاونت سے مراد ہے ہماری ذہنی صحت اور مجموعی تندرستی کو برقرار رکھنے میں مدد دینے کے لیے مختلف وسائل اور طریقوں کا استعمال کر نا۔ اس معاونت میں دوستوں یا خاندان کے افراد سے بات کرنا یا کسی پیشہ ور ماہر کونسلر سے بات چیت کرنا یا ایسی سرگرمیوں میں حصہ لینا شامل ہے جو ہمیں پرسکون رہنے اور بہتر محسوس کرنے میں مدد کرتی ہوں تاکہ ہم اپنے مشکل جذبات کو قابو میں رکھ سکیں۔ اپنی ذہنی صحت اور جسمانی صحت دونوں کا خیال رکھنا ایک جتنا ہی اہم ہے۔ یاد رکھیں کہ ہمیشہ خود کو بہتر ین کیفیت میں محسوس نہ کر نا معمول کی بات ہے لیکن یہ بھی ضروری ہے کہ ہم مدد حاصل کرنے کے لیے کسی سے رجوع کریں اور اپنی ذہنی اور جذباتی تندرستی کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔"


شرکاء سے معلوم کریں اگر ان کے ذہنوں میں کچھ سوالات ہیں اور تالیوں کے ساتھ اس سیشن کا اختتام کریں۔

آگے