سرگرمی ۲۔۱: ذہنی صحت اور نفسیاتی معاونت کے لیے ہمارے رو یوں کی تفہیم

Sessions .png
  • اس بات کا جائزہ لینا کہ نوجوان ذہنی صحت اور نفسیاتی معاونت کے حوالے سے کیا محسوس کرتے ہیں۔
  • وضاحت کریں کہ معاشرے میں بدنامی کا تصور کس طرح مدد حاصل کرنے میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔
duration.png

۲۵ منٹ

Methadology.png

"اب آج کے دن کی ہماری دوسری سرگرمی شروع کرنے کا وقت ہوا چاہتا ہے! اس کا آغاز کرنے سے پہلے میں جلدی سے آپ کی دلچسپ شراکت اور اب تک آپ کی جانب سے اس میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے پر آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ ہماری گزشتہ سرگرمی میں ہم نے ذہنی صحت اور نفسیاتی معاونت پر بحث مباحثہ کیا تھا اور ابھی ہم اس بات پر نظر ڈالیں گے کہ ہم اپنی زندگیوں میں مشکل صورتحال میں کیا ردعمل دیتے ہیں۔ یہ بہت ضروری ہے کہ ہم اپنے ردعمل کے حوالے سے بتاتے ہوئے ایمانداری کا مظاہرہ کریں اور میں آپ کو یہ یاد دلانا چاہتا ہوں کہ یہ ایک محفوظ جگہ ہے جہاں ہم خود کو ویسے ہی پیش کرسکتے ہیں جیسے ہم ہیں۔"

"اب میں آپ کے سامنے کچھ صورتحال پڑھ کر سناؤں گا اور ہوسکتا ہے کہ آپ کو اپنی روز مرہ کی زندگی میں ان میں سے کسی کا سامنا رہا ہو۔ ان کو غور سے سُنیں کیونکہ اس کے آخر میں آپ سے ایک سوال کروں گا/گی۔ تو کیا آپ تیار ہیں؟"

Session.png

منظرنامہ ۱:

"آپ کے امتحانات کے نتائج آگئے ہیں اور بدقسمتی سے آپ کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں رہی جس کی آپ امید کر رہے تھے۔ امتحانات کے دوران آپ جذبات کے زیر اثر رہے تھے کیونکہ آپ کے اساتذہ اور والدین نے آپ سے بہت زیادہ توقعات وابستہ کر رکھی تھیں۔ اس دباؤ کے نتیجے میں آپ اپنا اعتماد کھو بیٹھےاور آپ کے لیے پڑھائی پر توجہ مرکوز کرنا مشکل ہو گیا۔ اب آپ اپنے نتائج والدین کو دکھائیں گے تو وہ آپ سے پوچھیں گے کہ کیا مسئلہ ہوا تھا۔

اگر آپ دباؤ کے نتیجے میں خود کو درپیش مشکل کے بارے میں بتانے کے بجائے کوئی بہانا بنانے کا سوچ رہے ہیں تو اپنے نشستوں پر بیٹھے رہیں۔"

  • ان شرکاء کی تعداد نوٹ کر لیں جنہوں نے اپنے والدین کو سچائی بتانے کے بجائے بیٹھے رہنے کا فیصلہ کیا۔
  • نوٹ: اگر شرکاء میں سے زیادہ تر سکول نہیں جاتے تو آپ اس منظرنامے کو چھوڑ سکتے ہیں اور اس کے بجائے نیچے دیا گیا متبادل منظرنامہ استعمال کر سکتے ہیں:
    • متبادل منظرنامہ: " آپ کے دوستوں کا گروپ کچھ عرصے سے آپ کو نظرانداز کر رہا ہے اور آپ کے علم میں لائے بغیر وہ اکٹھے ہوتے ہیں اور وقت گزارتے ہیں۔ یہ لگتا ہے کہ وہ آپ سے زیادہ ایک دوسرے کے ساتھ قریب ہیں۔ اس سے آپ کو مسترد کیے جانے کا احساس ہوتا ہے اور آپ پریشان ہیں کہ آپ کے ساتھ کیا مسئلہ ہے۔ اگر آپ نے اپنے دوستوں کے ساتھ کھل کر بات کرنے کے بجائے چپ چاپ رہنے کا فیصلہ کیا ہے تو اپنی نشست پر بیٹھیں رہیں۔"
    • ان شرکاء کی تعداد نوٹ کرلیں جنہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے بجائے خاموش بیٹھے رہنے کا فیصلہ کیا۔


منظرنامہ ۲:

"تصور کریں کہ آپ کے دوست آپ کو بہت برے طریقے سے پریشان کر رہے ہیں اور اس کے باعث آپ خود کو نہایت غیر محفوظ اور پریشان محسوس کر رہے ہیں۔اس کے نتیجے میں آپ خود کو بہت تنہا تنہا اور الگ تھلگ محسوس کرنے لگے ہیں اور آپ نے فیصلہ کیا ہے کہ اب آپ ان کے ساتھ میل جول نہیں رکھیں گے۔ آپ اپنی نشست پر بیٹھے رہیں اگر آپ ان کو یہ نہیں بتا رہے کہ ان کے لطیفے آپ کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں اور آپ کے لیے ذہنی دباؤ کا سبب بنتے ہیں۔"

  • ان شرکاء کی تعداد نوٹ کرلیں جو اپنے دوستوں کے سامنے سچائی بیان کرنے کے بجائے خاموش بیٹھے رہے۔


منظرنامہ ۳:

"آپ کے والدین کے درمیان بہت زیادہ جھگڑا ہوتا ہے اور بعض اوقات وہ اپنا غصہ آپ پر نکالتے ہیں۔ آپ کے لیے یہ نہایت مشکل صورتحال ہے کیونکہ آپ خود کو اپنے ہی گھر محفوظ تصور نہیں کرتے اور آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے والدین آپ سے پیار نہیں کرتے۔ آپ ان سے جتنا ممکن ہو دور رہنے کی کوشش کرتے ہیں کیونکہ آپ کے لیے اب یہ برداشت سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔ اپنی نشست پر بیٹھے رہیں اگر اپنے والدین سے اس موضوع پر بات نہیں کرنا چاہ رہے کہ اس صورتحال میں آپ کو کیسا محسوس ہو رہا ہے۔"

  • ان شرکاء کی تعداد نوٹ کرلیں جنہوں نے اپنے والدین کو سچائی بتانے کے بجائے بیٹھے رہنے کا فیصلہ کیا۔
Summary.png

ایمانداری سے سرگرمی میں حصہ لینے پر گروپ کا شکریہ ادا کریں اور ان سے درج ذیل سوالات پوچھ کر سیشن کا اختتام کریں:

  1. ہر ایک منظرنامہ سُننے کے بعد آپ نے کیا محسوس کیا؟
  2. آپ کے خیال میں کس چیز نے ہر صورتحال میں آپ کو سچائی بیان کرنے سے روکے رکھا
  3. کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ذہنی تناؤ یا دباؤ آپ کی تعلیم، تعلقات اور جسمانی صحت کو متاثر کرسکتا ہے؟
  4. ذہنی تناؤ کے بارے ی میں بات کر نا مشکل کیوں ہے؟
  5. اپنا ھاتھ اوپر اٹھائیں اگر آپ یہ محسوس کرتے ہیں کہ ذہنی تناؤ کے بارے میں بات کرنا مشکل ہے؟ شرکاء کو کہیں کہ اگر وہ پسند کریں تو گروپ کے دیگر شرکاء کو بتائیں کہ وہ اس طرح کیوں محسوس کر تے ہیں۔گروپ کا کوئی فرد اگر بات کرنے پر رضامند نظر نہیں آتا تو اس پر اپنے خیالات کے اظہار کے لیے دباؤ نہ ڈالیں
  6. اپنے احساسات کا اظہار کرنا اور مدد کے لیے کہنا مشکل کیوں ہوتا ہے؟
  7. آپ کے خیال میں کیا ہوگا اگر ہم اپنے ذہنی صحت پر اثرانداز ہونے والی صورتحال کے بارے میں کھل کر بات کریں؟

"بہت سے لوگ جو ذہنی تناؤ یا ذہنی مرض کی وجہ سے مشکل کا شکار ہیں، دوسروں کو اس کے بارے میں نہیں بتاتے کیونکہ وہ ڈرتے ہیں کہ ان کے بارے میں کوئی منفی رائے قائم کی جائے گی یا ان کے ساتھ غلط سلوک کیا جائے گا۔ ہمیں ذہنی صحت کے بارے میں اپنے منفی خیالات میں تبدیلی لانے اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے والی ایسی کمیونٹی قائم کرنے کی ضرورت ہے جو مشکل کے دنوں میں اپنے لوگوں کی مدد کرتی ہو۔”

پیچھے آگے