اچھی خوراک کھانا اور مطلوبہ مقدار میں پانی پینا
غذائیت سے بھرپور خوراک کے استعمال سے آپ کو توانائی حاصل ہوگی جس سے آپ پریشانی کا زیادہ اچھے طریقے سے مقابلہ کرسکیں گے۔ جسم کی ضرورت کے اعتبار سے پانی پینا بھی اتنا ہی اہم ہے کیونکہ پانی کی کمی کے نتیجے میں سرمیں درد، تھکن اور توجہ برقرار رکھنے میں مشکل ہوسکتی ہے۔