ہیضے کی روک تھام اور دیکھ بھال کے لئے حفظان صحت کے اقدامات

  • اسہال سے آلودہ بستر یا کپڑوں کو صابن یا واشنگ پاؤڑر سے اچھی طرح دھوئیں اور پھر انہیں براہ راست دھوپ میں خشک کریں۔
  • اگر آپ کا گھر ہیضے یا ڈائریا سے آلودہ ہوا ہے تو گھر کو پانی ملے بلیچ یا دیگر مناسب جراثیم کش ادویات کا استعمال کرتے ہوئے احتیاط سے صاف کریں۔
  • کپڑے، بستر، یا ہیضے کے مریضوں کے استعمال کی کسی بھی چیز کو صاف اور پینے کے چلتے یا ذخیرہ شدہ پانی کے اندر یا اس کے قریب دھونے کی سختی سے ممانعت ہونی چاہیے۔
  • ہیضے کے مریض کو ہسپتال وغیرہ لے جانے کے لئے استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی استعمال کے بعد پتلے بلیچ محلول کی مدد سے اندر سے دھونا چاہیے۔
16.png
  • کسی بھی کمرے یا ایسی سطح کو جو مریض کے فضلے سے آلودہ ہوسکتی ہے ، صاف کرتے وقت ربڑ کے دستانے استعمال کریں۔
17.png
  • مریض کے پاس جانے اور اسے چھونے سے پہلے اور بعد میں اپنے ہاتھوں کو صابن اور صاف پانی سے ضرور دھوئیں۔
  • اگر آپ کے پاس عیادت کے لیے لوگ آتے ہیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ کسی بھی آلودہ سطح کو چھونے سے گریز کریں اور انہیں یاد دلائیں کہ جانے سے پہلے اور گھر پہنچ کر اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔
  • اگر آپ کے گھر میں کسی دوسرے شخص کو اسہال ہوجائے تو انہیں او آر ایس دیں اور فوری طور پر ڈاکٹر کو دکھائیں۔
  • ہیضے کے مریض کی دیکھ بھال کرتے وقت اپنے گھر سے باہر کے کسی شخص کو کھانا یا مشروبات پیش کرنے سے گریز کریں۔
  • اس بات کو یقینی بنائیں کہ عیادت کے لیے آنے والے لوگ آلودہ سطحوں کو نہ چھوئیں اور انہیں یاد دہانی کرائیں کہ جانے سے پہلے اور گھر پہنچ کر اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔
پیچھے آگے